سلطنت آف عمان کے مجلس شوریٰ کے چیئرمین خالد بن ہلال ناصر المعولی کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) سلطنت آف عمان کے مجلس شوریٰ کے چیئرمین خالد بن ہلال ناصر المعولی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، اس مسئلہ کا فوری حل خطہ میں امن کےلئے ناگزیر ہے، عمان مسئلہ کشمیر کے حل کو خطہ میں امن و سلامتی کا بنیادی جزو سمجھتا ہے اور اس مسئلہ کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) سلطنت آف عمان کے مجلس شوریٰ کے چیئرمین خالد بن ہلال ناصر المعولی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، اس مسئلہ کا فوری حل خطہ میں امن کےلئے ناگزیر ہے، عمان مسئلہ کشمیر کے حل کو خطہ میں امن و سلامتی کا بنیادی جزو سمجھتا ہے اور اس مسئلہ کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہونے والی ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں عمانی مجلس شوریٰ کا دس رکنی وفد بھی موجود تھا جو اسپیکر قومی اسمبلی کی دعوت پر عمان کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے عمان کی مجلس شوریٰ کے وفد کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 5 اگست کو بھارت کی جانب سے کشمیرکی آئینی حیثیت ختم کرکے خطہ کو جنگ کے خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔