اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم، فوج اور سیاسی قیادت ہر قیمت پر کشمیریوں کی معاونت کے لئے پر عزم ہے۔ ریڈیو پاکستان کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کو کشمیری عوام کا سفیر قراردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے …
مودی مقبوضہ کشمیر میں نازی ازم کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم، فوج اور سیاسی قیادت ہر قیمت پر کشمیریوں کی معاونت کے لئے پر عزم ہے۔ ریڈیو پاکستان کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کو کشمیری عوام کا سفیر قراردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے لئے کشمیریوں کی قربانیوں سے وہ اپنے حق خود ارادیت کے حصول میں کامیاب ہوں گے، متعدد ممالک نے کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی حکومت خوفزدہ ہے اور اس حقیقت سے واقف ہے کہ جب کرفیو اٹھایا جائے گا تو پوری مقبوضہ وادی” گو انڈیا گو” اور ”کشیمر بنے گا پاکستان ” کے نعروں سے گونج اٹھے گی۔ انہوں نے کہاکہ مودی مقبوضہ کشمیر میں نازی ازم کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے پوری امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ اسلام مخالف عناصر کے خلاف متحد ہو جائیں۔








