اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت بدھ کو وزارت مذہبی امور میں ایران، عراق اور شام کی زیارات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں شیعہ، وفاق المدارس، علماء و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزارت زائرین کی سہولت کے لئے تمام …
زائرین کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع پالیسی پر کام جاری ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت بدھ کو وزارت مذہبی امور میں ایران، عراق اور شام کی زیارات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں شیعہ، وفاق المدارس، علماء و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزارت زائرین کی سہولت کے لئے تمام فریقین سے مشاورت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل رسولۖ سے عقیدت اور محبت رکھنے والے چھ لاکھ زائرین سالانہ زیارات پر جاتے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان، ایران اور عراق میں زائرین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع پالیسی پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیری سروس اور خصوصی پروازوں کے اجراء پر متعلقہ اداروں سے بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تفتان میں زائرین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے بلوچستان حکومت سے بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔








