وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہاہے کہ اتحاد التنظیم المدارس نے مدارس کے طلباء کو مڈل، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات وفاقی تعلیمی بورڈ میں دیگر عام طلباء کے ہمراہ کروانے پررضا مندی ظاہر کردی ہے، مدارس کے 12 رجسٹریشن مراکز کے قیام اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے وفاقی کابینہ نے3 سالہ پروگرام …

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہاہے کہ اتحاد التنظیم المدارس نے مدارس کے طلباء کو مڈل، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات وفاقی تعلیمی بورڈ میں دیگر عام طلباء کے ہمراہ کروانے پررضا مندی ظاہر کردی ہے، مدارس کے 12 رجسٹریشن مراکز کے قیام اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے وفاقی کابینہ نے3 سالہ پروگرام کے لئے 2 ارب روپے کے بجٹ کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ بدھ کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک طویل مشاورت اور مختلف اجلاسوں کے بعد مدارس کی رجسٹریشن اور طلباء کے نصاب اور امتحانی طریقہ کار طے پا گیا ہے جس کے لئے وہ مشاورت میں شریک تمام علمائے کرام کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے مدارس کی رجسٹریشن کے لئے 12 مراکز کے قیام اور مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے 2 ارب روپے کے بجٹ کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ اس کا پی سی ون تیار کیا جارہا ہے اور پلاننگ ڈویژن سے بھی اس کی باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ 29 اگست کو ہونے والے اجلاس میں علمائے کرام نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مدارس کے طلباء بھی مڈل، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحات رائج قومی نصاب کے مطابق سکولوں میں پڑھنے والے دیگر طلباء کے ساتھ دیںگے اور انہیں بھی مڈل میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی ڈگریاں جاری کی جائیں گی