اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بجلی کے شعبہ میں بہتری لانے کےلئے وزارتِ توانائی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وزارتِ توانائی کو ہدایت کی ہے کہ توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کے حوالہ سے مراحل کو مزید آسان بنایا جائے اور اس سلسلے میں نظام الاوقات پر مبنی لائحہ عمل پیش کیا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت بدھ کو …
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت توانائی کے شعبہ میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بجلی کے شعبہ میں بہتری لانے کےلئے وزارتِ توانائی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وزارتِ توانائی کو ہدایت کی ہے کہ توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کے حوالہ سے مراحل کو مزید آسان بنایا جائے اور اس سلسلے میں نظام الاوقات پر مبنی لائحہ عمل پیش کیا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت بدھ کو توانائی کے شعبہ میں آسانیاں پیدا کرنے خصوصاً عوام الناس کے مسائل کے حل اور توانائی کے شعبہ میں کاروبار سے منسلک مراحل اور عوامل کو آسان بنانے کے حوالے سے بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں وزیرِ توانائی عمر ایوب خان، معاون خصوصی ندیم بابر، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی، سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی و دیگر سینئر افسران شریک تھے۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے اجلاس کو بتایا کہ بجلی کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل میں غلط یا زیادہ بلوں کی شکایت، لوڈشیڈنگ، نرخوں میں اچانک اضافہ، بجلی کی قیمت، کرپشن اور مفاد پرست عناصر کے مفادات کا تحفظ کرتی پالیسیاں شامل تھیں۔ ان مسائل کا تدارک کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔








