سیﺅل۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصب ہوانگ سیونگ کیو سے ملاقات کی۔ پاکستانی وفد اور کورین وفد کی دونوں وزراءکی سر براہی میں باہمی ملاقات کی۔کورین وزیر نے گلوبل انفراسٹرکچر تعاون کانفرنس میں شرکت پر پاکستانی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریل انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے سر مایہ کاری …
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصب ہوانگ سیونگ کیو سے ملاقات

مزید خبریں
سیﺅل۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصب ہوانگ سیونگ کیو سے ملاقات کی۔ پاکستانی وفد اور کورین وفد کی دونوں وزراءکی سر براہی میں باہمی ملاقات کی۔کورین وزیر نے گلوبل انفراسٹرکچر تعاون کانفرنس میں شرکت پر پاکستانی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریل انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے سر مایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔کورین ریل کمپنیاں پاکستان ریلوے کے جاری منصوبوں سے استفادہ کریں۔ شیخ رشید احمد کی کورین وفد کو پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری اور جاری ترقیاتی کاموں میں شراکت داری کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو کوریا کی طرز پر جدید ترین ٹرانسپورٹ بنانا چاہتے ہیں۔ کوریا کی پیشہ وارانہ مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ پاکستان ،کراچی سے پشاور 1872 کلو میٹر لمبے ٹریک کو اگلے پانچ سال میں ہائی سپیڈ ٹریک میں تبدیل کر رہا ہے۔ کورین نجی کمپنیاں منصوبے میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے ،گوادر پورٹ کو ریل کے ذریعے پاکستان کے دیگر شہروں اور چین اور ترکی کے ذریعے یورپین ریل نیٹ ورک سے ملانے کے لئے کام کر رہا ہے۔








