وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا وزارت خارجہ میں قائم ”کشمیر سیل“ کا دورہ

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں قائم ”کشمیر سیل“ کا دورہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سپیشل سیکرٹری خارجہ معظم علی اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔ وزیر خارجہ نے ”کشمیر سیل“ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ کو کشمیر سیل سے متعلقہ امور پر …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں قائم ”کشمیر سیل“ کا دورہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سپیشل سیکرٹری خارجہ معظم علی اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔ وزیر خارجہ نے ”کشمیر سیل“ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ کو کشمیر سیل سے متعلقہ امور پر مفصل بریفننگ دی گئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر سیل وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں جہاں پاکستانی سفارتخانے ہیں ان میں کشمیر ڈیسک بنا رہے ہیں اور فوکل پرسن تعینات کرنے جا رہے ہیں۔ کشمیر سیل ان کے ساتھ بھی رابطے میں رہے گا جس سے معلومات کا تبادلہ اور اہم ہدایات کی ترسیل جاری رہے گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر سیل 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا۔

مزید خبریں