اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، اس دن دشمن نے پاکستانی قوم اور اس کی مسلح افواج کی اولولعزمی اور یقینِ کامل کو آزمانے کی غلطی کی، یہ دن ہمیںاُن شہداءاور غازیوں کے لازوال حوصلے اور بہادری کے کارناموں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا یوم دفاع کے حوالے سے پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، اس دن دشمن نے پاکستانی قوم اور اس کی مسلح افواج کی اولولعزمی اور یقینِ کامل کو آزمانے کی غلطی کی، یہ دن ہمیںاُن شہداءاور غازیوں کے لازوال حوصلے اور بہادری کے کارناموں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے قوم کی بے مثال حمایت کے ساتھ دشمن کی خام خیال برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا، یہ اُن جواں مردوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی بے مثل شجاعت و دلیری سے جرا¿ت و استقلال کی نئی داستانیں رقم کیں جو ہمارے لئے باعث فخروترغیب ہیں۔جمعرات کو یوم دفاع کے حوالے سے اپنے پیغام میں پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ اس دن ہماری بہادر مسلح افواج نے لازوال جرا¿ت اور عزم کے ساتھ زمین، فضا اور سمندر تینوں محاذوں پر دشمن کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملادیا۔پاکستان نیوی نے عددی لحاظ سے کم ہونے کے باوجود اپنی جرا¿تمندانہ جنگی حکمتِ عملی اور جنگی اقدامات کے ذریعے دشمن کو اپنی ہی بندرگاہ میں کاری ضرب لگائی اور پوری جنگ ِستمبر کے دوران بھارتی نیوی کو ان کے پانیوں میں مقید رکھتے ہوئے بحرِ ہند میں اپنی برتری قائم کی۔








