اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی)راولپنڈی، اسلام آباد میں مقیم کشمیری منقسم خاندانوں نے چائنہ چوک سے ڈی چوک تک صدائے کشمیر ریلی نکالی۔ ریلی میں منقسم کشمیری خاندانوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءمقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اور کشمیر کے حوالہ سے حالیہ یک طرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدامات کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے جبکہ انہوں نے …
راولپنڈی، اسلام آباد میں مقیم ہزاروں کشمیری خاندانوں نے چائنہ چوک سے ڈی چوک تک صدائے کشمیر ریلی نکالی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی)راولپنڈی، اسلام آباد میں مقیم کشمیری منقسم خاندانوں نے چائنہ چوک سے ڈی چوک تک صدائے کشمیر ریلی نکالی۔ ریلی میں منقسم کشمیری خاندانوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءمقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اور کشمیر کے حوالہ سے حالیہ یک طرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدامات کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے جبکہ انہوں نے کشمیر میں قتل عام بند کرو، اے ایف ایس پی اے بھارتی قاتل قانون، بھارتیو کشمیر سے نکل جاﺅ، کشمیریوں کے خلاف جرائم بند کرو اور دیگر نعروں پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ شرکاءنے آزاد کشمیر اور پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مارچ ڈی چوک میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جبکہ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سیّد فخر امام، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینئر سیّد عبداﷲ گیلانی، فیض نقشبندی، محمود احمد ساغر، سمیت حریت رہنماﺅں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں پر ایک ماہ سے زائد کرفیو اور مواصلات کے ساتھ ساتھ میڈیا اور انٹرنیٹ کی بندش کا نوٹس لے۔








