چھ ستمبر ان شہداءاور غازیوں کی یاد کو منانے کا دن ہے جنہوں نے 1965 میں انمول قربانیاں پیش کیں‘ بیرسٹر فروغ نسیم

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ6 ستمبر ان شہداءاور غازیوں کی یاد کو منانے کا دن ہے جنہوں نے 1965 میں انمول قربانیاں پیش کیں‘ ہماری دفاعی صلاحیت دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے ‘ ہم ہر خطرے سے نمٹنے کے لیئے تیار ہیں۔ یوم دفاع کے موقع پر وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ6 ستمبر ان شہداءاور غازیوں کی یاد کو منانے کا دن ہے جنہوں نے 1965 میں انمول قربانیاں پیش کیں‘ ہماری دفاعی صلاحیت دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے ‘ ہم ہر خطرے سے نمٹنے کے لیئے تیار ہیں۔ یوم دفاع کے موقع پر وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر ان شہداءاور غازیوں کی یاد کو منانے کا دن ہے جنہوں نے 1965 میں انمول قربانیاں پیش کیں۔انہوں نے کہاکہ آج اگر اتنے سال گزر جانے کے با وجود پاکستان کا دفاع مضبوط اور نا قابل تسخیر ہے تو اس کی وجہ یہی ہے کہ ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیئے ہر دم تیار ہیں اور ہر طرح کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔فروغ نسیم نے کہا کہ ہم آج ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو ہمارے جوانوں نے دیں وہیں ہم شکر گزار ہیں کہ ہماری دفاعی صلاحیت دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ ہم ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ یہ وقت جنوبی ایشیاءکی تاریخ میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔وزیر قانون نے کہا کہ کشمیر ی عوام اس وقت بھارتی افواج کے بد ترین مظالم سہہ رہی ہے۔

مزید خبریں