خاتون اول ثمینہ علوی کا نیشنل آرٹ گیلری میں منعقدہ مصوری اور تصاویر کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) کشمیری بچے، جوان، بوڑھے اور عورتیں دنیا کی طرف دیکھ رہیں ہیں، بندوق کے زور پر قوموں کو سرنگوں نہیں کیا جا سکتا، دنیا کو بھارتی فوج کا کشمیر کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام عالم کو زندگی کی بنیادی سہولیات کے لیے ترستے کشمیریوں کی مدد کے لیے آگے آنا ہو …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) کشمیری بچے، جوان، بوڑھے اور عورتیں دنیا کی طرف دیکھ رہیں ہیں، بندوق کے زور پر قوموں کو سرنگوں نہیں کیا جا سکتا، دنیا کو بھارتی فوج کا کشمیر کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام عالم کو زندگی کی بنیادی سہولیات کے لیے ترستے کشمیریوں کی مدد کے لیے آگے آنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی خاتون اول ثمینہ علوی نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجتی کے لیے پیراڈائز سٹولن کے عنوان سے نیشنل آرٹ گیلری میں منعقدہ مصوری اور تصاویر کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے لاک ڈاو¿ن،کرفیوکے مظالم سے انسانیت کا قتل عام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ اس سے پہلے ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے جمال شاہ نے نمائش پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی بنیاد محبت پر ہے فنکار معاشرے کا حساس طبقہ ہوتا ہے اور محبت اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے سوچتے اور کام کرتے ہیں -ظلم اور ناانصافی نے معاشروں کی شکل بگاڑ دی ہے اور ہر طرف حیوانیت پرورش پا رہی ہے ہمیں ظالم کا ہاتھ روکھنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں