اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام عالم 1938 میں میونخ کی طرح اب محض لاعلمی کا بہانہ نہیں تراش سکتیں‘ ہندوبالادستی کے نظریے میں گندھی ”فاشسٹ مودی سرکار“ کے مقبوضہ جموں و کشمیر، خود بھارت (آسام وغیرہ) اور آزاد جموں و کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام اور نسل کشی کے مکروہ عزائم پوری دنیا پر آشکار ہو چکے ہیں۔جمعرات …
وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام عالم 1938 میں میونخ کی طرح اب محض لاعلمی کا بہانہ نہیں تراش سکتیں‘ ہندوبالادستی کے نظریے میں گندھی ”فاشسٹ مودی سرکار“ کے مقبوضہ جموں و کشمیر، خود بھارت (آسام وغیرہ) اور آزاد جموں و کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام اور نسل کشی کے مکروہ عزائم پوری دنیا پر آشکار ہو چکے ہیں۔جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انسانی حقوق سمیت تمام بین الاقوامی قوانین کی بھارت کے ہاتھوں پامالی دنیا کے سامنے ہے۔ جب مسلمانوں پر ستم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں تو کیا اقوام عالم کی انسانیت دم توڑ دیتی ہے؟ دنیا بھر میں بسنے والے 1.3 ارب مسلمانوں کو کیا پیغام دیا جارہا ہے؟انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں طبی سہولیات ختم اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے مگر مواصلات پر تالہ بندی سے اہل کشمیر کی آواز بیرونی دنیا تک پہنچنے سے روک کر انہیں اپنے خاندانوں سے کاٹا جا چکا ہے اسکے باوجود خوفناک داستانوں کی بازگشت بین الاقوامی میڈیا میں سنائی دے رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج مودی سرکار کی غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے محاصرے کا 32واں روز ہے۔اس کی آڑ میں بھارتی فوجی کشمیری مردوںِ، عورتوںاور بچوں کو (چھروں والی بندوقوں سے) زخمی اور بے آبرو کرنے کے ساتھ قتل کرچکے ہیں۔ کشمیری مردوں کو اٹھا کر ہندوستان بھر کی جیلوں میں پھینکا جاچکا ہے۔








