سنگاپور۔6 ستمبر (اے پی پی)زمبابوے کے 3دہائیوںسے زائد عرصے تک حکمرانی کرنے والے سابق صدر رابرٹ موگابے 95 برس کی عمر میں دنیا سے چل بسے۔ قریبی ذرائع کے مطابق رابرٹ موگابے کا انتقال سنگا پور میں ہوا ہے جہاں وہ اکثر طبی معائنہ اور علاج معالجے کے لیے آیا کرتے تھے۔ زمبابوے کے موجودہ صدر ایمرسن منن گگوا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سابق صدر موگابے کا انتقال …
زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے انتقال کر گئے

مزید خبریں
سنگاپور۔6 ستمبر (اے پی پی)زمبابوے کے 3دہائیوںسے زائد عرصے تک حکمرانی کرنے والے سابق صدر رابرٹ موگابے 95 برس کی عمر میں دنیا سے چل بسے۔ قریبی ذرائع کے مطابق رابرٹ موگابے کا انتقال سنگا پور میں ہوا ہے جہاں وہ اکثر طبی معائنہ اور علاج معالجے کے لیے آیا کرتے تھے۔ زمبابوے کے موجودہ صدر ایمرسن منن گگوا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سابق صدر موگابے کا انتقال ان کے لیے نہایت دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ موگابے آزادی کے علمبردار تھے، انہوں نے اپنی زندگی عوام کی خودمختاری اور آزادی کے لیے وقف کر دی، ان کی ملک اور خطے کے لیے تاریخی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے۔موگابے بطور انقلابی گوریلا لیڈر زمبابوے میںگوروں کی حکمرانی کے خلاف لڑے اور 10 سال جیل میں بھی گزارے۔








