یوم دفاع و یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اے پی پی ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے مشعال ملک ، افضل بٹ اور شہزاد چوہدری کا خطاب

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور کشمیری رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین میڈیا بلیک آﺅٹ کے باعث اخبارات کے دفاتر جلائے جا رہے ہیں، پوری کشمیری قوم کو یرغمال بنا لیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے تمام حقوق غصب کئے جا رہے ہیں، بھارتی فوج کے غنڈوں نے کشمیریوں پر مظالم کی انتہاءکر …

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور کشمیری رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین میڈیا بلیک آﺅٹ کے باعث اخبارات کے دفاتر جلائے جا رہے ہیں، پوری کشمیری قوم کو یرغمال بنا لیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے تمام حقوق غصب کئے جا رہے ہیں، بھارتی فوج کے غنڈوں نے کشمیریوں پر مظالم کی انتہاءکر دی ہے، کشمیر کی عظیم قومی قیادت کو نظر بند کر دیا گیا ہے، پوری کشمیری قوم پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، پاکستانی قوم کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، اب اس تحریک کو باقاعدہ چلانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی سہ پہر یوم دفاع و یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قومی خبر رساں ادارہ اے پی پی ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 34 دنوں سے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، کشمیریوں پر طرح طرح کی پابندیاں لگائی گئی ہیں، ان کو عید کی نماز کی ادائیگی نہیں کرنے دی گئی، ایک دوسرے سے ملنے پر پابندی ہے، ہر گھر کے باہر ایک فوجی کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام حریت قیادت کو نظر بند کر دیا گیا ہے، میرے شوہر کو گذشتہ کئی عرصہ سے جیل میں رکھا ہوا ہے اور ان پر تشدد کیا جا رہا ہے جس سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔

مزید خبریں