فےصل آباد 06 ستمبر ( اے پی پی ) :وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان سے وفا کے عزم اور شہداءکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے اور آج ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج ‘ رینجرز …
وطن عزیز کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں فرخ حبیب

مزید خبریں
فےصل آباد 06 ستمبر ( اے پی پی ) :وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان سے وفا کے عزم اور شہداءکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے اور آج ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج ‘ رینجرز ‘فضائیہ ‘ نیوی دیگر سیکورٹی اداروں سمیت اور پاکستانی قوم نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے پاکستان کا دفاع کیا ہے۔ آئندہ بھی پوری قوم دفاع پاکستان کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں ‘ عہدیداروں اور اہل علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کی جنگ کے دوران قوم نے جس وحدت اوراتحاد کا عملی ثبوت دےاتھاآج پھر اسی قومی اتحاد اورجذبے کی ضرورت ہے۔ ملکی سلامتی اور بقاءکو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہےں۔ انہوں نے پاکستانی قومی ان شہداءکی ہمت ‘ جرات ‘ بہادری ‘ جوانمردی اور دلیری کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بگاڑ اور علاقے میں مسلسل کشیدگی کا واحد سبب تنازع کشمیر ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر یوں پر ہونے والے مظالم اور ان کی آزادی کا مقدمہ پوری دینا کے سامنے رکھ دیا ہے۔انشااﷲ تعالی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیرجلد آزاد ہو کر رہے گا ۔








