ریاض ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) سعودی وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے 14ارب ریال سے زیادہ لاگت کی 419 نئی فیکٹریوں کے لائسنس جاری کر دیئے۔ان سے 24ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔نئی فیکٹریوں کا تعلق صنعت کے مختلف شعبوں سے ہے۔ سعودی عریبین مانیٹرنگ اتھارٹی ساما نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نئی فیکٹریوں پر 14.3ارب ریال لاگت آئے گی اور 24ہزار سے زیادہ روزگار کے …
سعودی عرب میں 419 نئی فیکٹریاں،24 ہزار روزگار کے مواقع

مزید خبریں
ریاض ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) سعودی وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے 14ارب ریال سے زیادہ لاگت کی 419 نئی فیکٹریوں کے لائسنس جاری کر دیئے۔ان سے 24ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔نئی فیکٹریوں کا تعلق صنعت کے مختلف شعبوں سے ہے۔ سعودی عریبین مانیٹرنگ اتھارٹی ساما نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نئی فیکٹریوں پر 14.3ارب ریال لاگت آئے گی اور 24ہزار سے زیادہ روزگار کے مواقع مہیا ہوں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معدنیات کی فیکٹریوں کیلئے 67لائسنس جاری کئے گئے ان کی مجموعی لاگت 948ملین ریال ہو گی۔خوراک مصنوعات تیار کرنیوالی فیکٹریوں کیلئے 65لائسنس جاری ہوئے۔








