بیجنگ ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کے سلسلے میں بیجنگ کے ایک مقامی ہوٹل میں پاک چین دوستی اور تعاون کی تاریخ کے موضوع پر دستاویزی فلم ''آئرن برادرز''کی نمائش کی گئی۔اس تقریب کی مہمانِ خصوصی چین میں متعین پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی تھیں۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ چین کے قیام کے 70سال …
بیجنگ میں پاک چین دوستی کے موضوع پر دستاویزی فلم ”آئرن برادرز”کی نمائش

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کے سلسلے میں بیجنگ کے ایک مقامی ہوٹل میں پاک چین دوستی اور تعاون کی تاریخ کے موضوع پر دستاویزی فلم ”آئرن برادرز”کی نمائش کی گئی۔اس تقریب کی مہمانِ خصوصی چین میں متعین پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی تھیں۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ چین کے قیام کے 70سال پورے ہونے کے اس موقع پر چین اور پاکستان کے درمیان تعاون ، شراکت داری اور سب سے بڑھ کر ہر آزمائش پر پوری اترنے والی دوستی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اس دستاویزی فلم کی نمائش ایک عمدہ موقع ہے اور اس سلسلے میں ڈیلی میل کے ایڈیٹر ان چیف مخدوم بابر کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔ پاک چین دوستی ناصرف غیر معمولی ہے اور اس سے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں بلکہ یہ ہماری سفارتی پالیسی کی اہم بنیاد ہے۔علاقائی و عالمی حالات جیسے بھی ہوں بے لوث دوستی کا یہ رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹیو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ اکیسویں صدی میں ترقی اور تبدیلی کا امتیازی نشان ہے اور پاکستان اس منصوبے کی حمایت کرنے والا اولین ملک ہے۔ سی پیک اور بی آر آئی ،معاشی تعاون کی ایک مثال ہیں۔








