ٹوکیو ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) جاپان کے وزیر تعلیم ماساہیکو شِبایاما نے تجویز پیش کی ہے کہ حکومتی دستاویزات میں انگریزی زبان میں جاپانی ناموں کی ترتیب جاپان کے روایتی انداز میں لکھی جانی چاہیئے جس میں خاندانی نام کے بعد پہلا نام لکھا جاتا ہے۔انہوں نے یہ درخواست کابینہ کے اپنے دیگر اراکین سے کہی۔جاپانی ناموں کو انگریزی میں لکھتے ہوئے مغربی طریقہ اپنایا جاتا ہے۔ تاہم …
انگریزی زبان میں جاپانی نام روایتی ترتیب میں لکھا جائے، وزیر تعلیم

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) جاپان کے وزیر تعلیم ماساہیکو شِبایاما نے تجویز پیش کی ہے کہ حکومتی دستاویزات میں انگریزی زبان میں جاپانی ناموں کی ترتیب جاپان کے روایتی انداز میں لکھی جانی چاہیئے جس میں خاندانی نام کے بعد پہلا نام لکھا جاتا ہے۔انہوں نے یہ درخواست کابینہ کے اپنے دیگر اراکین سے کہی۔جاپانی ناموں کو انگریزی میں لکھتے ہوئے مغربی طریقہ اپنایا جاتا ہے۔ تاہم وزارت تعلیم کے ایک پینل نے تقریباً 20 سال قبل تجویز دی تھی کہ زبانوں اور ثقافت میں تنوع کے احترام میں ناموں کو لکھنے کی ترتیب روایتی جاپانی انداز میں ہونی چاہیے۔وزیر تعلیم نیصحافیوںکو بتایا کہ پینل کی تجویز عوام الناس تک نہیں پہنچ سکی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی عالمگیریت کے باعث لسانی اور ثقافتی تنوع کا احترام زیادہ اہم ہو گیاہے۔








