بنگلہ دیش میں ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 60 ہو گئی

ڈھاکہ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) بنگلہ دیشی وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کا کہنا ہے کہ جان لیوا ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3072 ہو گئی ہے جبکہ انتظامیہ ڈینگی مچھروں پر قابو پانے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے۔ بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلہ دیشی وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی بخار …

ڈھاکہ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) بنگلہ دیشی وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کا کہنا ہے کہ جان لیوا ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3072 ہو گئی ہے جبکہ انتظامیہ ڈینگی مچھروں پر قابو پانے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے۔ بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلہ دیشی وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی بخار کے باعث اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 60 ہو گئی ہے جبکہ 3072 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ڈینگی بخارکے باعث 24 گھنٹوں کے دورا ن سرکاری اور نجی ہسپتالوںمیں753 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3072 ہو گئی ہے جن میں سے1,434 افراد کا تعلق دارالحکومت ڈھاکہ سے ہے۔