سیکرٹری محنت و افرادی قوت بلوچستان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کا انعقاد

تعمیراتی منصوبے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر خار تار کوئٹہ کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس سیکرٹری محنت و افرادی قوت بلوچستان صالح محمد ناصر کی زیر صدارت انکے دفتر بلوچستان سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔

کوئٹہ۔ 25 ستمبر (اے پی پی):تعمیراتی منصوبے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر خار تار کوئٹہ کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس سیکرٹری محنت و افرادی قوت بلوچستان صالح محمد ناصر کی زیر صدارت انکے دفتر بلوچستان سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تعمیراتی منصوبے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر خار تار علمدار روڈ کوئٹہ کی کی پیش رفت کا مفصل طور پر جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روداد اجلاس محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان کے متعلقہ فورم کی منظوری کے لئے پیش کیا جائیگا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری محنت و افرادی قوت ، زوار احمد ، چیف آف سیکشن محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان ، شکیل بزدار، ڈائریکٹر مین پاور ارشاد احمد

اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی ٹیوٹا سہیل احمد۔ ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو شاہ محمد ، سیکشن آفیسر ڈویلپمنٹ محنت و افرادی قوت بلوچستان، اقبال بازئی اور دیگر نے شرکت کی۔

 

مزید خبریں