جدت آمیزی کے بغیر عالمی حدت کے خلاف کوششیں کامیاب نہیں ہوسکتیں،شنجیرو کوئزومی

ٹوکیو ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) جاپان کے نئے وزیر ماحولیات شنجیرو کوئزومی نے کہا ہے کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جدت آمیز ٹیکنالوجیز کے ساتھ جدوجہد کریں گے ، جاپانی کابینہ میں ردوبدل کے بعد اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدت آمیزی کے بغیر عالمی حدت کے خلاف کوششیں کامیاب نہیں ہوسکتیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں …

ٹوکیو ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) جاپان کے نئے وزیر ماحولیات شنجیرو کوئزومی نے کہا ہے کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جدت آمیز ٹیکنالوجیز کے ساتھ جدوجہد کریں گے ، جاپانی کابینہ میں ردوبدل کے بعد اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدت آمیزی کے بغیر عالمی حدت کے خلاف کوششیں کامیاب نہیں ہوسکتیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک کے بعد دوسری جدت آمیزی لانا ہوگی جس سے کاروباری مواقع کو فروغ ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ ایسے مثبت رحجان کے فروغ کے لئے ہمیں جاپان میں مزید سرمایہ کاری کرنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہم جاپانی شہریوں کے لئے سلامتی اور بہتر ماحول کو یقینی بنائیں گے ۔شنجیرو کوئزومی نے کہا کہ ہم ایٹمی پاور پلانٹس کے تحفظ کے نظام کو بھی بہتر بنائیں گے تاکہ آئندہ فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ جیسا کوئی اور سانحہ نہ ہو انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شنزو ایبے نے مجھے سمندری پلاسٹک آلودگی ختم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔