اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین ، پینشنرز اور سرکاری ملازمین کو جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے بہتر اور بر وقت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور پینشن ادائیگیوں کے پیشگی نظام سے تمام ریٹائرڈ ملازمین کو بہتر اور بروقت سہولیات مہیا کی جا سکیں گی جبکہ پینشنرز کو درپیش مشکلات اور مسائل کے …
آڈیٹر جنرل نے اے جی پی آر میں پنشن کی پیشگی ادائیگی کے جدید ترین نظام اور پینشنرز کارڈ کے اجراءکا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین ، پینشنرز اور سرکاری ملازمین کو جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے بہتر اور بر وقت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور پینشن ادائیگیوں کے پیشگی نظام سے تمام ریٹائرڈ ملازمین کو بہتر اور بروقت سہولیات مہیا کی جا سکیں گی جبکہ پینشنرز کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل سے ”اے جی پی آر“ کے موجودہ اور حالیہ اقدامات قابل ستائش اور میرے لئے باعث مسرت ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار (آج) منگل کو یہاں ”اے جی پی آر“ ہیڈآفس میں ریٹائرڈملازمین اور پنشنرز کو پینشن کی پیشگی ادائیگی کے جدید ترین کمپیوٹرائزڈ نظام اور پینشنرز کارڈ کے اجراءکا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ آڈیٹر جنرل نے کہا کہ اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے عوام الناس بالعموم اور سرکاری ملازمین کو بالخصوص بہتر خدمات مہیا کی جا سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں حکومتی مشینری اور اداروں میں کام کرنے کا طریقہ کار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے تیزی سے تبدیل ہور ہا ہے۔ماضی میں پنشنرز اور سرکاری ملازمین کو کافی مشکلات کا سامنا رہاتاہم اب جدید ترین کمپیوٹرائزڈ نظام سے ادائیگیوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی میں مدد ملے گی۔آڈیٹر جنرل نے سرکاری ملازمین ، ریٹائرڈ افراد اور سرکاری ملازمین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے آڈیٹر جنرل آفس اور اے جی پی آر کے ملازمین کی مزید تربیت کی ضرورت پر زور دیا۔








