ترک صحافیوں کے وفد کا مظفرآباد اور چکوٹھی کا دورہ

راولپنڈی ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ترک صحافیوں کے وفد نے بدھ کو مظفرآباد اور چکوٹھی کا دورہ کیا جہاں پر وفد کو بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے ساتھ شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے حوالے سے آگاہ کیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق وفد …

راولپنڈی ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ترک صحافیوں کے وفد نے بدھ کو مظفرآباد اور چکوٹھی کا دورہ کیا جہاں پر وفد کو بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے ساتھ شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے حوالے سے آگاہ کیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق وفد نے حالیہ بھارتی فائر بندی کی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بھی ملاقات کی۔ بعدازاں وفد نے سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کا دورہ کیا اور مقامی صحافیوں سے بات چیت کی۔