اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو اپنی آزادی کیلئے سات دہائیوں سے جانی و مالی قربانیاں پیش کر رہے ہیں، مودی ہندوستان میں ہندو راج کی پالیسی کیلئے شروع سے سرگرم عمل رہا ہے، موجود حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر جس موثر …
وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پورکا قومی پارلیمنٹرینز کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو اپنی آزادی کیلئے سات دہائیوں سے جانی و مالی قربانیاں پیش کر رہے ہیں، مودی ہندوستان میں ہندو راج کی پالیسی کیلئے شروع سے سرگرم عمل رہا ہے، موجود حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر جس موثر انداز میں اجاگر کیا پاکستان کی تاریخ میں پہلے اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں کنونشن سنٹر میں سینیٹ کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالے سے قومی پارلیمنٹرینز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کو پہلے ہی روک لیا جاتا تو 5 اگست کا واقعہ رونما نہ ہوتا، کشمیری اپنے شہداء کو پاکستان کے پرچم میں دفنا رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہر ممکن حد تک جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے بھارتی حکومت کا مکروہ چہرہ دنیا بھر میں عیاں کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وقت آ گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو آزادی ملے گی، پاکستان کو ہر وہ بات منظور ہے جو مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کو منظور ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ بھارتیوں کے خون میں کتنا دم ہے اور انہیں بھی معلوم ہے مسلمانوں اور خاص طور پرپاکستانیوں کے خون میں کتنا دم ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیوختم ہونے کے بعد بھی کشمیریوں کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔








