سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ مظالم اور زیادتیوں کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہے ہیں، پاکستان کی پارلیمنٹ اور تمام پارلیمنٹرینز کشمیریوں کے سفیر ہیں اور پارلیمنٹ اپنے کشمیریوں کی مضبوط آواز بنے گی۔ بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ مظالم اور زیادتیوں کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہے ہیں، پاکستان کی پارلیمنٹ اور تمام پارلیمنٹرینز کشمیریوں کے سفیر ہیں اور پارلیمنٹ اپنے کشمیریوں کی مضبوط آواز بنے گی۔ بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر چیئرمین سینیٹ خراج تحسین کے مستحق ہیں، کانفرنس سے مثبت پیغام جائے گا کیونکہ تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اس میں شرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بعد ہم نے مشترکہ اجلاس میں قرارداد منظور کرائی جسے ہم نے 178 ممالک کو ارسال کیا، ایران، ملائیشیا اور ترکی کے اپنے ہم منصبوں سے میں نے ٹیلی فون پر بات کی، ایران کی پارلیمنٹ میں قرارداد منظور کی گئی، ترکی اور ملائیشیا کے سپیکرز نے بھی یقین دلایا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق میں قراردادیں منظور کرائیں گے۔ برطانیہ کی پارلیمنٹ سے رابطہ کیا، برطانوی پارلیمنٹ میں بھی موثر انداز میں آواز اٹھائی جائے گی۔ اومان کے سپیکر نے بھی ہماری دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے وہ لابنگ کریں گے اور بھرپور سپورٹ کریں گے، اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں ملائیشیاءاور اکتوبر میں ہی ترکی کے سپیکر پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ہم سفارتی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے پر غور کر رہے ہیں۔