پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کواپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جرمنی جانے اور واپسی کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اہم ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہندوستان سے درخواست آئی تھی کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی بیس تاریخ کو جرمنی جانے اور اٹھائیس تاریخ کو واپس …

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جرمنی جانے اور واپسی کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اہم ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہندوستان سے درخواست آئی تھی کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی بیس تاریخ کو جرمنی جانے اور اٹھائیس تاریخ کو واپس آنے کیلئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی ہے، پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور ہندوستان کے روئے کے مد نظر رکھتے ہوئے ہندوستان کو اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے انڈین ہائی کمشنر کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔قبل ازیں پاکستان نے 8ستمبر کو بھارتی صدر رام ناتھ کوند کو بھی آئس لینڈ جانے اور واپسی کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔