اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قصور واقعہ پر سب کا محاسبہ ہو گا، جنہوں نے عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے کام نہیں کیا ان سے باز پرس کی جائے گی۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ قصور واقعہ کے بعد صوبائی حکومت اور پنجاب پولیس کی جانب سے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ڈی پی …
قصور واقعہ پر سب کا محاسبہ ہو گا، جنہوں نے عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے کام نہیں کیا ان سے باز پرس کی جائے گی وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قصور واقعہ پر سب کا محاسبہ ہو گا، جنہوں نے عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے کام نہیں کیا ان سے باز پرس کی جائے گی۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ قصور واقعہ کے بعد صوبائی حکومت اور پنجاب پولیس کی جانب سے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ڈی پی او قصور کو ہٹایا جا رہا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن قصور خود کو قانون کے حوالہ کر چکے ہیں اور چارج شیٹ کے بعد ان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کیا جا چکا ہے، قصور پولیس کی ازسرِنو صف بندی کی جا رہی ہے جبکہ ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں تحقیقات کیلئے احکامات دیئے جا چکے ہیں۔








