صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو

75

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ گذشتہ 6 ہفتوں سے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، اس وقت ہمیں اقوام متحدہ کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت کی ضرورت ہے، یورپ ایشیاءکے اس تنازعہ سے الگ نہیں رہ سکتا، توقع رکھتے ہیں کہ یورپی یونین جس کی بنیاد اصولوں، انسانی حقوق اور جمہوریت کے تحفظ پر مبنی ہے بغیر کسی دباﺅ اور رکاوٹوں کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کے خلاف آواز بلند کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاﺅن نے خطہ میں ہیومینیٹرین اور انسانی بحران پیدا کر دیا ہے۔ مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی اقدامات کی مذمت کرے۔