اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام بچوں کی ابتدائی سالوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے جدید طریقوں اور ذرائع بارے تبادلہ خیال کے لیے قومی و غیر ملکی ماہرین تعلیم کا اجلاس 25 ستمبر کو منعقد ہوگا ۔ ارلی چائلڈ کیئراینڈ ایجوکیشن)ای سی سی ای( کے موضوع پر یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی یہ تیسری دو …
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام بچوں کی ابتدائی سالوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے جدید طریقوں اور ذرائع بارے قومی و غیر ملکی ماہرین تعلیم کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام بچوں کی ابتدائی سالوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے جدید طریقوں اور ذرائع بارے تبادلہ خیال کے لیے قومی و غیر ملکی ماہرین تعلیم کا اجلاس 25 ستمبر کو منعقد ہوگا ۔ ارلی چائلڈ کیئراینڈ ایجوکیشن)ای سی سی ای( کے موضوع پر یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی یہ تیسری دو روزہ عالمی کانفرنس ہوگی۔ یہ کانفرنس پاکستان الائنس برائے ارلی چائلڈ ہوڈ ڈویلپمنٹ ۔ روپانی فاﺅنڈیشن ۔ وزارت منصوبہ بندی و ترقی اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔ وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے وفاقی وزیر شفقت محمود افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے جبکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔اس سال یہ کانفرنس ‘ارلی چائلڈ ہوڈ ڈویلپمنٹ کا وعدہ ” ابتدائی سالوں میں سرمایہ کاری“ کے عنوان کے تحت منعقد کی جارہی ہے۔اس کانفرنس میں 500 کے قریب قومی و بین الاقوامی سطح کے ای سی ڈی ماہرین ۔ پریکٹیشنرز ۔ محققین ۔ قانون دان ۔ پالیسی ساز ۔ ڈونرز اور والدین شرکت کریں گے۔سکالرز ولادت سے قبل اور پیدائش کے بعد بچے اور ماں کی عذائیت ۔ بچے کی ابتدائی پرورش اور مستقبل کے تعین پر مقالے پیش کریں گے








