اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کی تضحیک کرکے خطے کے امن واستحکام کوداو پر لگارہی ہے، وزیراعظم کے دورہ امریکا میں مسئلہ کشمیر سر فہرست ہے، عمران خان سفارتی میدان میں بھارتی وزیراعظم کا اصل چہرہ بے نقاب کر رہے ہیں، مقبوضہ وادی میں بھارتی …
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ”کشمیر کے مصائب،خطے میں نہ ختم ہونے والا انسانی بحران،“ کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کی تضحیک کرکے خطے کے امن واستحکام کوداو پر لگارہی ہے، وزیراعظم کے دورہ امریکا میں مسئلہ کشمیر سر فہرست ہے، عمران خان سفارتی میدان میں بھارتی وزیراعظم کا اصل چہرہ بے نقاب کر رہے ہیں، مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ وہ پیر کو مقامی ہوٹل میں ”کشمیر کے مصائب،خطے میں نہ ختم ہونے والے انسانی بحران، کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ کانفرنس سے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سیّد فخر امام، حریت راہنما کی اہلیہ مشعال ملک سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنرل اسمبلی کا اجلاس دنیا بھر سے آئی انسانی حقوق کی تنظیموں کا بھی امتحان ہے، مودی نے خطے کے امن کو چیلنج کیا ہے، میڈیا کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان اور کشمیر کا ایک جسم اور روح کا رشتہ ہے، کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے، جنگ کیلئے جوش کیساتھ ساتھ ہوش کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر بہت سے چینلجز درپیش ہیں، ہمیں متحد ہونا چاہیئے، سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور ذاتی مفادات کو پس پشت ڈالنا ہوگا، اس وقت ایجنڈا صرف کشمیر کا ہونا چاہیئے، کچھ لوگ مارچ کی باتیں کر رہے ہیں، وہ لوگ اپنے مارچ کو کشمیر مارچ کا نام دیں، ہر جگہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کیلئے تیار ہیں، مسئلہ کشمیر پر پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔







