اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر تمام سعودی بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سر زمین نا صرف پاکستانیوں بلکہ مسلم امہ اور پوری انسانیت کے لیے تقدس مآب ہے۔ پیر کوسعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد کے …
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر تمام سعودی بہن بھائیوں کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر تمام سعودی بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سر زمین نا صرف پاکستانیوں بلکہ مسلم امہ اور پوری انسانیت کے لیے تقدس مآب ہے۔ پیر کوسعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد کے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان مضبوط مستحکم اور گہرے دینی معاشرتی اور سماجی روابط میں بندھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مثالی اتحاد،دوستی محبتوں اور چاہتوں کا یہ سفر قیامت تک جاری و ساری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے حکومت میں آتے ہی قوم کو ریاست مدینہ کا تصور پیش کر کے عزم کا اظہار کیا، یہ ان کی ریاست مدینہ اور سعودی عرب سے محبت کا عزم ہے۔







