لاہور میں”چائینز ویزا ایپلی کیشن سروس سنٹر“کا افتتاح ، ویزا سنٹر میںپنجاب کی بزنس کمیونٹی ، طلبا اور سیاحوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی، چینی سفیر یو جنگ

لاہور۔23 ستمبر(اے پی پی )پاک چین تعلقات کو مضبوط کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطے کو مزید بہتربنانے کے لئے چین کے سفیر مسٹر یو جنگ نے لاہور میں تیسرے”چائینز ویزا ایپلی کیشن سروس سنٹر“کا افتتاح کر دیا۔تقریب میں چین کے کونسل جنرل لونگ ڈنگ بن ،چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر ، گروپ مینیجنگ ڈائریکٹر جیریز انٹرنیشنل اکرم ولی محمد ،پنجاب گورنمنٹ کے اعلیٰ افسران اور …

لاہور۔23 ستمبر(اے پی پی )پاک چین تعلقات کو مضبوط کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطے کو مزید بہتربنانے کے لئے چین کے سفیر مسٹر یو جنگ نے لاہور میں تیسرے”چائینز ویزا ایپلی کیشن سروس سنٹر“کا افتتاح کر دیا۔تقریب میں چین کے کونسل جنرل لونگ ڈنگ بن ،چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر ، گروپ مینیجنگ ڈائریکٹر جیریز انٹرنیشنل اکرم ولی محمد ،پنجاب گورنمنٹ کے اعلیٰ افسران اور پا ک چائنہ کی بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران نے شرکت کی ۔ چینی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ ” چائنیز ویزا ایپلی کیشن سروس سنٹر “پنجاب کی بزنس کمیونٹی ، طالب علموں اور سیاحوں کو سہولیات بہم پہنچائے گا۔ جیریز ویزا آفس میں تمام درخواست گزاروں کو آرام دہ ماحول ، اعلیٰ خدمات اور مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔اس کے علاوہ مین لینڈ چائنہ ، ہانگ کانگ سپیشل ایڈمنسٹریٹیو ریجن( ایس اے آر)، مکاﺅ (ایس اے آر)کی ویزادرخواستیں ، امیدواروں کی خواہش کے مطابق ویزا سنٹر میںہی چائنیز مشن سے تصدیق ہو سکیں گی۔جیریز گروپ مینیجگ ڈائریکٹر اکرم ولی محمد نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ جیریز کا مقصد درخواست گزاروں کو جدید ترین آلات کے ساتھ آرام دہ اور اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں ویز ا حاصل کرنے میں آسانی ہوسکے ۔نئے چائنیز ویزا یپلی کیشن سروس سنٹر کا مقصد خاص طور پرصوبہ پنجاب کے رہائشیوں کو سہولت دینا ہے تاکہ انہیں اپنی درخواستیں جمع کرانے کے لئے اسلام آباد یا کراچی نہ جانا پڑے ۔

مزید خبریں