اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) سیکرٹری پلاننگ کمیشن ظفر حسن نے کہا ہے کہ سرکاری عہدیداروں کو گڈ گورننس اور عوام کی خدمت کے ایجنڈے کو پوری ایمانداری اور عزم کے ساتھ نبھانا چاہیے، بیوروکریسی ریاست کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اسی لیے قوم کی توقعات پر پورا اترنا اور پالیسی پر عملدرآمد کرانے کی ذمہ داری اس پر عائد ہوتی ہے۔ ان …
سیکرٹری پلاننگ کمیشن ظفر حسن کی111 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے سینئر سول افسران سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) سیکرٹری پلاننگ کمیشن ظفر حسن نے کہا ہے کہ سرکاری عہدیداروں کو گڈ گورننس اور عوام کی خدمت کے ایجنڈے کو پوری ایمانداری اور عزم کے ساتھ نبھانا چاہیے، بیوروکریسی ریاست کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اسی لیے قوم کی توقعات پر پورا اترنا اور پالیسی پر عملدرآمد کرانے کی ذمہ داری اس پر عائد ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 111 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے سینئر سول افسران سے وزارت منصوبہ بندی میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ صنعت و زراعت کے شعبوں میں تعاون، سماجی و اقتصادی ترقی، تجارت اور مارکیٹ تک رسائی پر توجہ دینے کے ساتھ سی پیک کے دائرہ کار میں توسیع کی گئی ہے، سی پیک اب ایسے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جہاں نجی شعبے کی نمائندگی کے ساتھ صنعت کاری میں وسعت اور تیزی آئے گی۔







