وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات، پاکستان اور چین کا خطہ کے امن واستحکام کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

نیویارک ۔ 23 ستمبر (اے پی پی)پاکستان اور چین نے خطہ کے امن واستحکام کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اعادہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں وزراءخارجہ کے مابین باہمی دلچسپی کے …

نیویارک ۔ 23 ستمبر (اے پی پی)پاکستان اور چین نے خطہ کے امن واستحکام کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اعادہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں وزراءخارجہ کے مابین باہمی دلچسپی کے امور، خطہ اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین جزو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے یکطرفہ اقدام اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے حوالہ سے چین کا تعاون قابل تحسین ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو کی آڑ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں ممالک کے وزراءخارجہ نے خطہ کے امن واستحکام کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں