اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز و چیئرمین نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ ذوالفقار بخاری نے عالمی یوم سیاحت 2019ءکے موقع پر دنیا بھر کے سیاحوں کو پاکستان میں سیاحتی مقامات کی سیر کی دعوت دی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم آج ورلڈ ٹورازم ڈے منارہے ہیں، میں …
معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری کی عالمی یوم سیاحت پر دنیا بھر کے سیاحوں کو پاکستان میں سیاحتی مقامات کی سیر کی دعوت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز و چیئرمین نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ ذوالفقار بخاری نے عالمی یوم سیاحت 2019ءکے موقع پر دنیا بھر کے سیاحوں کو پاکستان میں سیاحتی مقامات کی سیر کی دعوت دی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم آج ورلڈ ٹورازم ڈے منارہے ہیں، میں دنیا بھر کو ثقافتی، جغرافیائی لحاظ سے متنوع ملک میں آنے کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان ہر شعبہ میں آگے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سمجھنے اور یہاں سرمایہ کاری کرنے کے حوالہ سے دنیا کو اس ضمن میں راغب کرنے کےلئے سیاحت سے بہتر کوئی شعبہ نہیں ہوسکتا۔








