نیویارک ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ ہم نے بھارت کے 2 طیارے مار گرائے جبکہ بھارت نے ہمارے 10 درخت قتل کئے ۔ جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے بم گرائے، ہم نے ان کے 2 …
ہم نے بھارت کے 2 طیارے مار گرائے جبکہ بھارت نے ہمارے 10 درخت قتل کئے، عمران خان

مزید خبریں
نیویارک ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ ہم نے بھارت کے 2 طیارے مار گرائے جبکہ بھارت نے ہمارے 10 درخت قتل کئے ۔ جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے بم گرائے، ہم نے ان کے 2 طیارے مار گرائےجبکہ بھارت میں واویلا کیا گیا کہ پاکستان میں 50 دہشت گرد مارے گئے حالانکہ انہوں نے 10 درخت تباہ کیے، ہم نے فوری طور پر ان کا پائلٹ واپس کیا کیونکہ ہم امن چاہتے تھے، ۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے انتخابی مہم میں کہا ٹریلر دکھایا ہے پاکستان کو فلم دکھائیں گے، ہم نے سوچا انتخابات کا ماحول ہے، بعد میں صحیح ہو جائیں گے لیکن ہمیں پتا چلا بھارت پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی سازش کررہا ہے۔








