وزیراعظم عمران خان کااقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب

نیویارک ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب ممالک کے کرپٹ حکمرانوں کی جانب سے لوٹی گئی رقم دوسرے ممالک میں چھپانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، اقوام متحدہ اور امیر ممالک منی لانڈرنگ کے انسداد کے لئے کردار ادا کریں تاکہ یہ رقم عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں …

نیویارک ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب ممالک کے کرپٹ حکمرانوں کی جانب سے لوٹی گئی رقم دوسرے ممالک میں چھپانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، اقوام متحدہ اور امیر ممالک منی لانڈرنگ کے انسداد کے لئے کردار ادا کریں تاکہ یہ رقم عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن ایک سنگین مسئلہ ہے، ہر سال اربوں ڈالر غریب ممالک سے امیر ممالک میں منتقل کر دیئے جاتے ہیں، اشرافیہ اور حکمران طبقہ کرپشن سے حاصل کی گئی رقوم اپنے ذاتی فائدہ کیلئے بیرون ملک منتقل کرتے ہیں جو ترقی پذیر ممالک کیلئے تباہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر غریب کا فرق بڑھتا جا رہا ہے، منی لانڈرنگ کے مسئلہ کو اس طرح سنجیدہ نہیں لیا جاتا جس طرح منشیات یا دہشت گردی کیلئے فنانسنگ کے معاملہ کو لیا جاتا ہے، اس طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے، لوٹی ہوئی رقم واپس لانا ایک مشکل کام ہے، کرپٹ حکمرانوں کی جانب سے لوٹی گئی رقم دوسرے ممالک میں چھپانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے تاکہ یہ رقم غریب ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جا سکے، امیر ممالک کو منی لانڈرنگ کے انسداد کیلئے بھرپور سیاسی عزم کے تحت تعاون کرنا چاہئے جبکہ اقوام متحدہ بھی اس حوالہ سے اپنا کردار ادا کرے۔