اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کے ترجمان ہونے کا حق ادا کردیا،وزیر اعظم نے بھارت کا مکرو چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔ ہفتہ کو پارلیمانی سیکرٹری ثوبیہ کمال نے وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیر اعظم …
وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کی ترجمانی کا حق ادا کردیا، ثوبیہ کمال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کے ترجمان ہونے کا حق ادا کردیا،وزیر اعظم نے بھارت کا مکرو چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔ ہفتہ کو پارلیمانی سیکرٹری ثوبیہ کمال نے وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیر اعظم نے آر ایس ایس اور ہٹلر مودی کے نظریے سے دنیا کو آگاہ کیا،وزیر اعظم نے بتا دیا جنگ ہوئی تو یہ روایتی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بتا دیا کہ کشمیر کیلئے آخری دم تک لڑیں گے۔








