اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزارت خزانہ نے کہاہے زری سخت گیری،شرح مبادلہ کی ایڈجسٹمنٹ اورترقیاتی اخراجات میں کٹوتی جیسی میکروایڈجسٹمنٹ کی پالیسیوں سے مطلوبہ نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اورقومی معیشت کے کئی شعبوں میں واضح استحکام اوربڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔یہاں جاری بیان میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہاہے کہ حسابات جاریہ کے خسارے میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، مالی سال 2019ء میں حسابات …
رواں سال ابتدائی 8 ماہ میں تین لاکھ 73 ہزارپاکستانی بیرون ملک روزگارکیلئے چلے گئے، ترجمان وزارت خزانہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزارت خزانہ نے کہاہے زری سخت گیری،شرح مبادلہ کی ایڈجسٹمنٹ اورترقیاتی اخراجات میں کٹوتی جیسی میکروایڈجسٹمنٹ کی پالیسیوں سے مطلوبہ نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اورقومی معیشت کے کئی شعبوں میں واضح استحکام اوربڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔یہاں جاری بیان میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہاہے کہ حسابات جاریہ کے خسارے میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، مالی سال 2019ء میں حسابات جاریہ کے خسارے میں 32.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، حسابات جاریہ کے خسارے میں 13.508 ارب ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی جومجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) کا 4.1 فیصد بنتاہے، گزشتہ مالی سال یہ خسارہ 19.897 ارب ڈالر تھا جو جی ڈی پی کا 6.3 فیصد بنتاہے۔ترجمان نے کہاکہ حسابات جاریہ کے خسارے میں کمی کا رجحان بدستورجاری ہے، جاری مالی سال کے ابتدائی دومہینوں میں حسابات جاریہ کے خسارے میں کمی کا تناسب 54.7 فیصد ہے،جولائی اوراگست میں حسابات جاریہ کے خسارے میں 1.292 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں حسابات جاریہ کا خسارہ 2.85 ارب ڈالر تھا۔انھوں نے کہاکہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستانی برآمدات کاحجم 22.979 ارب ڈالر رہا، مالی سال 2017-18 میں برآمدات کا حجم 23.212 ارب ڈالرتھا،مذکورہ مدت میں مضبوط منفی پرائس اثرات نے مثبت مقداری اثرات کو زیرنگین رکھا جس کی وجہ سے برآمدات میں ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم جاری مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.79 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جولائی اوراگست 2019ء میں برآمدات سے 3.753 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں برآمدات سے ملک کو3.651 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا، اس عرصہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 2.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، ٹیکسٹائل کل ملکی برآمدات کا 60 بنتاہے،ٹیکسٹائل کے ویلیوایڈڈ اشیاء جیسے نیٹ ویئر کی برآمدات میں مقداری اورمعیاری لحاظ سے اضافہ کا تناسب بالترتیب 10.7 اور 12.8 فیصدرہا۔تیارملبوسات جو کل برآمدات کا 12.5 فیصد ہیں،کی برآمدات میں مقداری اورمعیاری لحاظ سے اضافہ کاتناسب 34.6 اور7.5 فیصد رہا، ویلیو ایڈڈ برآمدات میں اضافہ طلب میں اضافہ ، برآمدی مسابقت میں بہتری اورایکسچینج ریٹ میں ایڈجسٹمنٹ کی بدولت ممکن ہوا،ٹیکسٹائل برآمدات میں بیڈ ویئرکا تناسب 10.7 فیصد ہے، بیڈ ویئرمصنوعات کی برآمدات میں مقداری اورمعیاری لحاط سے اضافہ کا تناسب 20.4 اور1.2 فیصد رہا۔ اشیاء خوراک جن کامجموعی برآمدات میں حصہ 17.3 فیصد بنتاہے، میں اضافہ کا تناسب 17.3 فیصد رہا، چاولوں کی برآمدات میں مقداری اورمعیاری لحاظ سے بالترتیب 47.6 اور 48.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، باسمتی چاول کی مقداری اورمعیاری برآمدات میں بالترتیب 48.9 اور32.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا،








