علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ کا ایم ایس سی ، ایم اے،ایم ایڈ،ایسوسی ایٹ ڈگری،بی ایس،بی ایڈ،بی اے،بی بی اے اور ڈپلومہ پروگرامزکے داخلہ فارم 15 اکتوبر تک وصول کرنے کا اعلان

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ نے ایم ایس سی ، ایم اے،ایم ایڈ،ایسوسی ایٹ ڈگری،بی ایس،بی ایڈ،بی اے،بی بی اے اور ڈپلومہ پروگرامزکے داخلہ فارم 15اکتوبر تک وصول کرنے کا اعلان کیا ہے،پیش کیے جانے والے تعلیمی پروگرامز بارے تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔یونیورسٹی ذرائع کے مطابقاِن پروگرامز کے داخلہ فارمز اور پراسپیکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ نے ایم ایس سی ، ایم اے،ایم ایڈ،ایسوسی ایٹ ڈگری،بی ایس،بی ایڈ،بی اے،بی بی اے اور ڈپلومہ پروگرامزکے داخلہ فارم 15اکتوبر تک وصول کرنے کا اعلان کیا ہے،پیش کیے جانے والے تعلیمی پروگرامز بارے تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔یونیورسٹی ذرائع کے مطابقاِن پروگرامز کے داخلہ فارمز اور پراسپیکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس، علاقائی کیمپسسز، رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کیے جاسکتے ہیں، سیل پوائنٹس کے حوالے سے معلومات ادارے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔داخلہ فارم مقررہ فیس کے ساتھ الائیڈ بینک، مسلم کمرشل بینک اور فرسٹ ویمن بینک کی تمام برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ملک کے 51 مختلف شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر نے طلبہ کو داخلے کے پراسس میں سہولت فراہم کرنے اور اُن کی معاونت کے لیے اپنے کیمپسسز میں سٹوڈنٹس سپورٹ ڈیسک قائم کیے ہیں جہاں داخلہ فارم آن لائن پُر کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔