اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ بھارت کے حالیہ اقدامات کا مقصد غیر کشمیریوں کو کشمیر میں آباد کرنا ہے، مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے میں ہی ہے، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شاندار تقریر کی جسے ہم سراہتے ہیں۔ان خیالات کا …
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شاندار تقریر کی جسے ہم سراہتے ہیں سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ بھارت کے حالیہ اقدامات کا مقصد غیر کشمیریوں کو کشمیر میں آباد کرنا ہے، مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے میں ہی ہے، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شاندار تقریر کی جسے ہم سراہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو اسلام آباد میں یوتھ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ آج پہلی مرتبہ پاکستان اور کشمیریوں کے بیانیے کو سنا جارہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کشمیریوں کو یہ حق دیا جائے کہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ کرسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ریاست میں رائے شماری کا انعقاد اور بھارتی فوجیوں کی کشمیر سے واپسی کو یقینی بنایا جائے۔شاہ غلام قادر نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کی پوزیشن میں بڑا فرق ہے، بھارت کشمیر پر قابض جبکہ پاکستان کشمیریوں کا حامی ہے۔








