اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء رانا محمدافضل خان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ ہفتے کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے رانا محمد افضل خان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی معتبر سیاستدان تھے جو ہمیشہ دوسروں کے نظریات سے اتفاق کرتے تھے،وہ غم کی اس کیفیت …
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا مسلم لیگ(ن) کے رہنماء رانا محمدافضل خان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء رانا محمدافضل خان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ ہفتے کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے رانا محمد افضل خان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی معتبر سیاستدان تھے جو ہمیشہ دوسروں کے نظریات سے اتفاق کرتے تھے،وہ غم کی اس کیفیت میں اہلخانہ کے درد میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے رانا محمد افضل خان کے ساتھ گزرے خوبصورت لمحات کا بھی تذکرہ کیا۔ سلیم مانڈوی والا نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔








