اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قازقستان میں چوتھے یوروایشین اسپیکر اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم اور بربریت پر بھارتی مندوب کو آئینہ دکھایا

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر قازقستان کے دارالحکومت نور نور سلطان میں 23 - 25 ستمبر ، 2019 کو منعقدہ یوروایشین ممالک کے پارلیمنٹ کے اسپیکروں کے چوتھے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، اسپیکر نے اجلاس کے دوران 65 سے زیادہ ممالک کے اسپیکروں اور پارلیمنٹیرینز کی موجودگی میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم اور …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر قازقستان کے دارالحکومت نور نور سلطان میں 23 – 25 ستمبر ، 2019 کو منعقدہ یوروایشین ممالک کے پارلیمنٹ کے اسپیکروں کے چوتھے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، اسپیکر نے اجلاس کے دوران 65 سے زیادہ ممالک کے اسپیکروں اور پارلیمنٹیرینز کی موجودگی میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم اور بربریت پر بھارتی مندوب کو آئینہ دکھایا۔ قومی اسمبلی سکیرٹیریٹ کے میڈیا ونگ سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق گریٹر یوروایشیا، ڈائیلاگ کے موقع پر جن موضوعات پر بحث سمیٹی اور جن موضوعات پر غور کیا گیا ان میں باہمی اعتماد سازی اور شراکت داری شامل ہیں۔یوروایشین کانفرنس کا مقصد ، روس کی جانب سے ایک قدم تھا کہ زیادہ سے زیادہ شرکت اور تعاون کے لئے یورپ اور ایشیاء کے پارلیمانوں کے درمیان بات چیت اور اعتماد کو بڑھانا تھا۔ یوریشین ممالک کی پارلیمنٹ کے صدارت کے افسران نے مشترکہ نقطہ نظر کی تعمیر کے لئے راہ ہموار کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور یورایشیائی خطے کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے تجویز دیں یوروایشین کانفرنس کے مندوبین سے خطاب کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے تاریخ کے تناظر میں خطے کو درپیش مواقعوں اور چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے علاقائی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہو کہا کہ علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں پاکستان کی پالیسی مطابقت پذیر ہے۔