کوئٹہ 28ستمبر(اے پی پی)بلوچستان کے علاقے چمن کے تاج روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکہ جے یو آئی کے مرکزی رہنما سمیت تین افرادجاں بحق متعدد افراد زخمی ہو گئے۔جمعیت علماءاسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ۔بم دھماکے سے چمن شہر کی فضا سوگوارہو گئی۔دھماکے سے قریبی عمارات کے شیشے اور آس پاس کی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔پولیس کے …
چمن : موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکہ، جے یو آئی کے مرکزی رہنما سمیت تین افرادجاں بحق ، متعدد افراد زخمی

مزید خبریں
کوئٹہ 28ستمبر(اے پی پی)بلوچستان کے علاقے چمن کے تاج روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکہ جے یو آئی کے مرکزی رہنما سمیت تین افرادجاں بحق متعدد افراد زخمی ہو گئے۔جمعیت علماءاسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ۔بم دھماکے سے چمن شہر کی فضا سوگوارہو گئی۔دھماکے سے قریبی عمارات کے شیشے اور آس پاس کی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق ہفتہ کو چمن کی مین شاہراہ تاج روڈ پر جمعیت علماءاسلام کے دفتر کے سامنے موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں موقع پر ہی ایک شخص دم توڑ گیا جبکہ جے یوآئی کے رہنما سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طورپر امداددینے کیلئے چمن کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمیوں میں جمعیت علماءاسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانامحمد حنیف بھی شدیدزخمی ہوئے، جنہیں فوری طوپرچمن کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں طبی امداددینے کے بعدشدید تشویش ناک حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا اورکوئٹہ جاتے ہوئے چمن کوئٹہ شاہراہ پر زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے مولانا محمد حنیف دم توڑ گئے۔ موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے کی آواز دور دراز کے علاقوں میں سنی گئی۔ دھماکے سے قریبی عمارات کے شیشے ٹوٹ گئے ۔دھماکے سے قریبی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔دھماکے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طورپرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔دھماکے کی نوعیت کو معلوم کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز نے شواہد اکھٹاکرنے کی کاروائی شروع کردی جبکہ دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک بچہ بھی شامل ہے۔دھماکہ ہونے کے بعد چمن شہر میںفضاسوگوارہو گئی جبکہ جمعیت علماءاسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف کی نعش کوآبائی گا¶ں کلی ملت آباد لے جایا گیا۔








