مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں دس بلین درخت لگنے کے منصوبے میں پورے پاکستان سے ڈسٹرکٹ سطح پر مقامی افراد کو شامل کرتے ہوئے منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی زیر صدارت وزارت موسمیاتی تبدیلی میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے ملک امین اسلم …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں دس بلین درخت لگنے کے منصوبے میں پورے پاکستان سے ڈسٹرکٹ سطح پر مقامی افراد کو شامل کرتے ہوئے منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی زیر صدارت وزارت موسمیاتی تبدیلی میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ دس بلین درختوں کے منصوبے پر عملدرآمد کے لئے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلستان کو پی سی ون کے مطابق فنڈز کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے اور ہر صوبہ اپنے ٹائم فریم کے مطابق مقرر وقت میں اپنے درخت لگانے کے ہدف کو پورا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کے فارسٹ ڈیپارٹمنٹس کو خیبرپختونخوا فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرز پر خواتین اور مقامی افراد کو شامل کرتے ہو ئے نرسریاں بنانا ہوں گی اور متحد ہو کر شجر کاری کو فروغ دینا ہو گا اور مقامی افراد میں شجر کاری کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے تو ہم مقرر وقت سے پہلے اپنا ٹارگٹ پورا کر لیں گے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی میں منعقدہ ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلستان اور آزاد کشمیر کے سیکرٹری فارسٹ اور اعلٰی حکام نے شرکت کی۔