اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے لئے تیار کئے جانے والے جدیدترین اور تباہ کن مِلجَم کلاس جنگی جہاز کی سٹیل کٹنگ کی تقریب ترکی کے شہر استنبول کے نیول شپ یارڈ میں ہوا، ترکی کے صدر طیب اردگان اورچیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مشترکہ طور پر سٹیل کٹنگ کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے لئے تیار …
ترک صدر طیب اردوان اورچیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے لئے تیار کئے جانے والے جدید ترین اور تباہ کن جنگی جہاز کی سٹیل کٹنگ کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے لئے تیار کئے جانے والے جدیدترین اور تباہ کن مِلجَم کلاس جنگی جہاز کی سٹیل کٹنگ کی تقریب ترکی کے شہر استنبول کے نیول شپ یارڈ میں ہوا، ترکی کے صدر طیب اردگان اورچیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مشترکہ طور پر سٹیل کٹنگ کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے لئے تیار کیا جانے والا یہ جہاز جدید ترین تباہ کن ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ ان جہازوں کی پاک بحریہ میں شمولیت سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیل کٹنگ کی تقریب پاک ترک دوستی کا تابندہ باب ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دیرنہ دوستی کی بہترین مثال ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر نے ترکی کی وزارتِ قومی دفاع اور ترکی کا اہم عہدیدارن سے ملاقاتیں بھی کی۔ نیول چیف نے ترک بحریہ کا اس اہم پراجیکٹ میں تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔ترک صدر نے پاکستان اور ترکی کے برادران تعلقات کو مثالی قرار دیا۔ سٹیل کٹنگ کی تقریب کے بعد ترکش نیول فلیٹ میں چوتھے مِلجَم کلاس جنگی جہاز کی شمولیت کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔








