اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر متاثرین زلزلہ کو اب تک 4632 فیملی خیمے،476 شیلٹر خیمے،420 فل ٹینٹس،6700کمبل،4800 خوراک کے پیکٹ،800 مچھردانیاں ،پانی کی 5 ہزاربوتلیں،500 کچن سیٹ،200 زچہ و بچہ کٹس اور 200 گیس سلنڈرز فراہم کیے جا چکے ہیں۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر متاثرین زلزلہ کو اب تک 4632 فیملی خیمے،476 شیلٹر خیمے،420 فل ٹینٹس،6700کمبل،4800 خوراک کے پیکٹ،800 مچھردانیاں ،پانی کی 5 ہزاربوتلیں،500 کچن سیٹ،200 زچہ و بچہ کٹس اور 200 گیس سلنڈرز فراہم کیے جا چکے ہیں۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر میں متاثرین زلزلہ کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے متاثرین کے درمیان موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو ریلیف کیلئے جاری اقدامات اور بحالی کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔ متاثرین کی جلد از جلد بحالی اور نقصانات کے ازالے کے لئے آزاد کشمیر حکومت کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔








