کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو مدعو کریں گے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری ایک اہم منصوبہ ہے، وزیراعظم عمران خان کی اس میں ذاتی دلچسپی ہے، پاکستان نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو مدعو کریں گے، یہ ان کا دھرم بھی ہے، وہ سکھ کمیونٹی کی …

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری ایک اہم منصوبہ ہے، وزیراعظم عمران خان کی اس میں ذاتی دلچسپی ہے، پاکستان نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو مدعو کریں گے، یہ ان کا دھرم بھی ہے، وہ سکھ کمیونٹی کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔ پیر کو کا اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں بطور وزیر خارجہ پاکستان سردار من موہن سنگھ صاحب کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس افتتاحی تقریب میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم منموہن سنگھ کو تحریری طور پر بھی دعوت نامہ بھجوا رہے ہیں، ہم سکھ کمیونٹی کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ بھی تقریب میں شرکت کریں اور بابا گرو نانک کے 550ویں دن کی خوشیوں میں شامل ہوں۔