وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں، صحت کے مراکز اور سٹرکوں کی بحالی کا تخمینہ 12 سو ملین روپے لگایا ہے، حکومت نے زلزلہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے فی کس دینے کا فیصلہ کیا ہے، مکمل طور …

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں، صحت کے مراکز اور سٹرکوں کی بحالی کا تخمینہ 12 سو ملین روپے لگایا ہے، حکومت نے زلزلہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے فی کس دینے کا فیصلہ کیا ہے، مکمل طور پر تباہ ہونے والے ایک ہزار گھروں کے لئے دو لاکھ جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے گھروں کے لئے ایک لاکھ روپے فی گھر دیئے جائیں گے، تباہ ہونے والے کچے گھروں کے مالکان کو پچاس ہزار روپے فی گھر دیئے جائیں گے۔پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے دورہ امریکہ سے واپس پہنچنے کے بعد زلزلہ متاثرین کی حالت زار دیکھنے اور اظہار یکجہتی کے لئے آج زلزلے سے متاثرہ علاقے میرپور کادورہ کیا جہاں انہیں زلزلے کے باعث ہونے والے نقصانات اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے این ڈی ایم اے ،پنجاب حکومت اور پاک فوج کے تمام اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ناگہانی آفت کی زد میں چالیس قیمتی جانیں چلی گئیں ، انسانی جانوں کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، حکومت نے زلزلہ میں جاں بحق ہونے افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے فی کس دینے کا فیصلہ کیا ہے ، مکمل طور پر تباہ ہونے والے ایک ہزار گھروں کے لئے دو لاکھ روپے فی گھر مالی مدد کے طور پر حکومت فراہم کر ے گی، جزوی طور پر متاثرہ گھروں کے لئے ایک لاکھ روپے فی گھر دیئے جائیں گے جبکہ کچے گھر جو تباہ ہوئے ہیں ان کے مالکان کو پچاس ہزار روپے فی گھر دیئے جائیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ زلزلہ میں تاجر برادری کو پچاس ہزار روپے فی دکاندار دیئے جائیں گے، جزوی طور پر متاثر ہونے والی دکان کے ما لک کو 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ میں نوے کے قریب مویشی ہلاک ہوئے ہیں، حکومت پچاس ہزار روپے فی مویشی مدد دے گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی بحالی ، سکولوں کی تعمیر اور عمارتوں کو فنکشنل کرنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے جس پر 12 سو ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔زلزلہ سے متاثر علاقوں میں فی الفور ٹینٹ سکول قائم کئے جارہے ہیں، ایسے 38 سکولوں کو فوری طور پر ٹینٹ دئیے جارہے ہیں جن کا سائز 30فٹ چوڑا اور 70 فٹ لمبائی ہے ، زخمیوں کو مدد دی جارہی ہے ، زخمیوں کی مالی مدد کے کیلئے پاکستان بیت المال کام کر رہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم ان کے زخموں پر مرہم رکھیں گے۔