وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب کیا، وزیر اعظم نے مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا اور مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کو عالمی فورم پر بے نقاب کیا، سخت کرفیو کے باوجود بھارتی مظالم …

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب کیا، وزیر اعظم نے مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا اور مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کو عالمی فورم پر بے نقاب کیا، سخت کرفیو کے باوجود بھارتی مظالم سے تنگ کشمیری گھروں سے باہر سراپا احتجاج ہیں اور بھارت اپنے ظلم و جبر سے ان کی آواز دبانے میں ناکام ہو گیا ہے، مودی کا بیانیہ مٹ گیا ہے، پوری دنیا میں عمران خان کے خطاب کو پذیرائی ملی، وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو سراہنے کی بجائے اپوزیشن میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہے، عمران خان اپوزیشن کی سوچ پر حاوی ہیں، اگر وہ دل سے سنیں تو وہ اس بات کو تسلیم کریں گے کہ اس سے پہلے کبھی عالمی فورم پر اس جرات اور بہادری سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر نہیں کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان امت مسلمہ کے بہادر اور جرات مند لیڈر بن کر ابھرے ہیں، وزیر اعظم نے عالمی فورم پر دنیا کے لیڈروں کے ضمیروں کو جھنجھوڑا ہے اور اب دنیا کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، سابق حکمران اقوام متحدہ اجلاسوں میں لاکھوں ڈالر خرچ کر کے آتے تھے جبکہ عمران خان نے صرف ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں دورہ مکمل کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کو اپنے آزادی مارچ کو کشمیر کی آزادی سے جوڑنا چاہیے